27

سونے کی آسمانوں کو چھوتی قیمتوں میں کمی ہونے لگی

:سونے کی آسمانوں کو چھوتی قیمت
اسلام آباد: سونے کی آسمانوں کو چھوتی قیمتوں میں کمی کی اصل کہانی سامنے آہی گئی. عالمی مارکیٹ میں سونا 42 ڈالر فی اونس سستا ہونے کی وجہ سے 10 گرام سونے کی قیمت میں 1300 روپے جبکہ فی تولہ 1500 روپے سستا ہونے کا امکان نظر آ رہا ہے.
برطانیہ جو کہ پچھلے دنوں یورو زون سے نکل گیا ہے، اس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ پہ اس کے اثرات پڑنے شروع ہو گئے ہیں.سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پہ اس کی فروخت کی جس کی وجہ سے سونا 3 ماہ کی کم ترین سطح 1276 پہ گر گیا.
مقامی صراف اسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں اس کمی کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی ہوگا اور سونا کی قیمت میں کمی روہ نما ہو گی.
دوسری طرف سونے کی آسمانوں کو چھوتی قیمتوں میں کمی کی اصل کہانی یہ ہے کہ سینٹرل بینک US نے شرح سود نہ بڑھانے کی توقع ظاہر کی ہے. جبکہ ساتھ میں یہ بھی کہا ھے کہ دسمبر میں اس کے بڑھنے کے آثار بھی موجود ہیں.
سونے کی قیمتوں میں ایک نئے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کے منگل کو شمالی امریکہ کے سیشن کے دوران ہلیری کلنٹن آگے آنے والے امریکی صدارتی انتخابات کے ایف بی آئی کے ای میل کی تحقیقات کی تجدید کے بعد سے خاموش ہیں
واشنگٹن کی ایک سروے رپوٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ووٹرز سے %46 سپورٹ حاصل کی جبکہ کلنٹن نے %45 سپورٹ حاصل کی. جبکہ ایک ہفتہ پہلے کلنٹن 12 پوائنٹس سے آگے تھے.
سونے کی قیمت میں کمی کی یہ بھی ایک بڑی وجہ ثابت ہو سکتی ہے. سونے کی قیمت اس الیکشن کے اوپر بہت ذیادہ منحصرکرتی ہے. 3 ماہ کے بعد سونے کی قیمت کا نیچے آنا عوام کے لیے تو خوش آئند ہے پر سرمایا دار اس کے بارے کیا خیالات رکھتے ہیں یہ اس سب سے مختلف ھے.

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں