پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کارمحتاط

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کارمحتاط

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کارمحتاط طریقے سے سرمایا کاری کررہے ہیں.
کراچی 22-اکتوبر(پوری بات- تازہ ترین 22- اکتوبر 2016ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کارمحتاط طریقے سے سرمایا کاری کررہے ہیں.ملکی پریشان کُن سیاسی صورتحال کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے کاروباری ہفتے کے دوران 2 ارب 35 کروڑ شیئرز کے سودے کئے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 173 پوائنٹس کمی کے بعد 41291 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتے کےد وران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41688 جبکہ کم ترین حد40668 رہی ۔ اس طرح سے ہفتے کےد وران انڈیکس 1020 پوائنٹس کی رینج میں کاروبار کر سکا ۔ ہفتے کے دوران 73 ارب 49 کروڑ روپے مالیت کے 2 ارب 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔
l_136770_124644_print
کاروبار ی ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے کم ہوکر 8429 ارب روپے ہوگئی۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے ہفتے کے  دوران 84 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کئے۔ کاروباری ماہرین کے مطابق مارکیٹ کا مجموعی رجحان مثبت ہے۔مزیدسرمایاداری کے لئے بھی سرمایادار پاکستان سٹاک ایکسچینج کوہی بہترین مانتے ہیں لیکن ملک میں جاری سیاسی ہلچل کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں.
بین الاقوامی اداروں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کوپہلے ہی بہترین قراردے دیا ہے. بین الاقوامی اداروں کے مطابق 2018 تک پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 60 ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرجائے گا۔بین الاقومی ادارہ بلوم برگ نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں ماہرین کی رائے کو شامل کیا گیا. بیت سے سرمایہ کاروں نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کے بڑھتے رہنے کی توقع ظاہرکی ہے،اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اگرآئی ایم ایف پروگرام کامیاب ہوا تو حکومت پاکستان بھی ملکی معیشت کی ترقی کے لئے اقدامات کرے گی اور اس وجہ سے مارکیٹ کے مثبت رجحان میں مزید بہتر ی آئے گی ساتھ ھی ساتھ چین سے آنے والی سرمایہ کاری سے اسے مزید تقویت ملے گی.
download-14
رپورٹ کےمطابق نواز شریف کی حکومت نے ادائیگیوں کے خسارہ کے مسئلے کو کافی حد تک حل کیا ہے جس کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں علاوہ ازیں پاکستان سٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک100 رواں سال 27 فیصد بڑھ چکا ہے جو کہ سرما یا کاروں کیلئےخوش آئند بات ہوگی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں