Actress Sunny Leoni with her fans 47

اداکارہ سنی لیونی اپنے مداحوں کے ساتھ

سیاسی رہنماؤں کی زبردست ریلیوں کے قصّے آپ نے اکثر سنیں ہوں گے۔ مختلف سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران اپنی بڑی بڑی ریلیوں کی تصویریں لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
سیاستدانوں کے بعد عظیم کھلاڑیوں یا پھر اداکاروں کے باہر نکلنے پر بھی لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔
ایک ایسا ہی منظر جمعے کو بھی دیکھنے کو ملا، لیکن یہ بھیڑ کسی خان اداکار یا کمار کے لیے نہیں بلکہ اداکارہ سنی لیونی کے لیے جمع ہوئی تھی۔
سنی لیونی ریاست کیرالا کے شہر کوچی کے دورے پر ہیں۔ اس دوران جب وہ اپنے مداحوں سے ملنے کے لیے باہر نکلیں تو ان کی کار انھیں دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے شائقین کی ایک بڑی تعداد میں گھر گئی۔
سنی لیونی نے اس موقع کی تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ‘کوچی (کیرلا) میں میری کار پیار کے سمندر میں، شکریہ۔’

سنی کچھ خاص مصنوعات کی پروموشن کے لیے کوچی میں ہیں۔ اپنے مداحوں کی بھیڑ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا: ‘میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ کوچی کے لوگوں سے ملنے والے پیار و محبت سے میں دم بخود ہوں۔’
اس سے پہلے سنی لیونی کے ایونٹ میں جمع ہونے والی بھیڑ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور ٹوئٹر پر سنی لیونی ٹرینڈ کر رہا ہے۔
ایک اور ٹوئٹر صارف نے

Actress Sunny Leoni with her fans

کا موازنہ امریکی صدر براک اوباما اور ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب والی تصویروں سے کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ ایک جگہ جمع ہوئے تھے۔
اس سے پہلے، شاہ رخ خان کی فلم ‘رئیس’ کے پروموشن کے دوران بہت زیادہ بھیڑ جمع ہوگی تھی۔ سنی لیونی بھی اس فلم کے پروموشن میں شامل تھیں جہاں بھگدڑ مچنے کی وجہ سے کئی لوگ زخمی ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں