champion trophy big issue 18

پاکستان کی جیت انڈیا سمیت دنیا بھرکیلئے سر درد بن گئی

پاکستان کی جیت انڈیا سمیت دنیا بھرکیلئے سر درد بن گئی
لند ن(پوری بات) : حال ہی میں ہونے والے پاکستان انڈیا کے چیمپئنز ٹرافی فائنل کو پاکستان نے 180 رنز سے جیت لیا- پاکستان کی یہ کامیابی جہاں انڈیا کے لئے سردرد بنی ہی ہوی ھےوہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی کو ختم کرنے پر غور کررہی ہے ۔champion trophy big issue

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ “چیمپئنز ٹرافی اور پچاس اوورز کا ورلڈ کپ ایک ہی طرح کے ایونٹس ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ٹورنامنٹس مختلف طرز کے ہوں، جبکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں عوام اور اسپانسرز کی دلچسپی بہت زیادہ ہوتی ہے. اس لیے یہ ممکن ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہر چار کے بجائے دو سال کے بعد کرایا جائے ۔جس کے لیے چیمپئنز ٹرافی کی قربانی دی جاسکتی ہے ۔”
آئی سی سی کے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ 8 ٹیموں پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ آئی سی سی کے 50 اوور کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے بہت زیادہ مماثلت رکھتا ہے کیونکہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو 10 ٹیموں کی شرکت تک محدود کردیا ہے اور 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والے میگا ایونٹ میں 10 ٹاپ ٹیمیں ہی حصہ لیں گی۔

لندن میں منعقد ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ کانفرنس سے قبل بذریعہ ٹیلی فون صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ” چیمپئنز ٹرافی کو جاری رکھنے کی اب کوئی وجہ نظر نہیں آتی، مستقبل میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 20 تک بڑھ سکتی ہے ۔ آئی سی سی کی کوشش ہے کہ وہ اپنے ہر عالمی مقابلے کو ایک دوسرے سے جدا بنائے تاکہ ہر ایونٹ اپنی الگ پہچان قائم کرسکے اور جب بھی اس کا انعقاد ہو تو شائقین کی اس میں بھرپور دلچسپی ہو- فی الحال شیڈول کے حساب سے 2021میں چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد بھارت میں ہی ہونا طے ہے تاہم اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ چار سال کے دوران دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرائے جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں