اینڈرائیڈ فونز کے وہ خفیہ فیچرز جن سے زندگی بنے آسان

اینڈرائیڈ فونز کے وہ خفیہ فیچرز جن سے زندگی بنے آسان

ٹیکنالوجی کے اس دور میں گوگل جیسی معروف کمپنی نے اینڈرائیڈ فونز کے وہ خفیہ فیچرز جن سے زندگی بنے آسان
متعرف کروا رکھے ہیں لیکن بہت سے لوگ ان فیچرز سے ناآشنا ہیں. آپ کی آسانی کے لئے پوری بات ڈاٹ کام ان کے بارے تمام معلومات دے رہا ہے.

بیٹری لائف بڑھانے کا طریقہ

اینڈرائیڈ فونزمیں بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے اس کے حل کے لئے اینڈرائیڈ مارش میلو کے صارفین بیٹری لائف کو تیس فیصد تک بڑھا سکتے ہیں- آپ کو اس کے لیے سیٹنگز میں جاکر بیٹری پر کلک کرنا ہوگا اور سیور موڈ آن کرنا ہوگا۔ اس کے بعد جب آپ فون استعمال نہیں کررہے ہوں گے تو ڈیوائس گہری نیند کی کیفیت میں چلی جائے گی اور بیک گراﺅنڈ ایپس کی سرگرمیاں بھی کم ہوجائیں گی۔

current technology news

فون کا کہیں کھو جانا

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یاد نہیں رہتا کہ اپنا فون آخری بار کہاں رکھا تھا؟ ایسے میں اپنے کمپیوٹر، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ پر گوگل سرچ پر فائنڈ مائی فون لکھ کر سرچ کریں اور جان لیں کہ فون کہاں موجود ہے اور چاہیں تو اس کی رنگ بھی بجا سکتے ہیں۔ اس فیچر کو ایکٹو کرنے کے لیے اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر کی ضرورت ہے جو آپ ڈاﺅن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ اس کی مدد سے فون چھیننے پر آپ اسے لاک اور اس کا ڈیٹا ڈیلیٹ بھی کرسکتے ہیں۔

current technology news

بڑی فائلز کو جلد بھیجیں کی آسانی

دو اینڈرائیڈ فونز کے درمیان کسی بھی قسم کے ڈیٹا کو منتقل کرنا بہت آسان ہے- وائی فائی ڈائریکٹر کے ذریعے آپ دو فونز کے درمیان ایک کنکشن بناسکتے ہیں جو کہ بیشتر فون پر دستیاب فیچر ہے۔

current technology news
دوست کے فون کی مدد سے اپنے فون کا استعمال

گوگل کی اس سروس سے آپ اپنے موبائل میں موجود پیغامات، فوٹوز اور دیگر معلومات تک رسائی اپنے دوست کے اینڈرائیڈ فون پر اپنی آئی ڈی سے لاگ ان ہو کے حاصل کرسکتے ہیں. آپ ایسے دوستوں کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں جن کے ساتھ آپ ڈیوائس کو شیئر کرسکیں جبکہ انفارمیشن بھی شیئر نہیں ہوگی۔

current technology news

موبائل ڈیٹا کے استعمال کوکنٹرول کرنا

اگر آپ کا موبائل فون ڈیٹا ختم ہوگیا ہے اور آپ کو معلوم نہیں، تو اینڈرائیڈ ڈیٹا یوز ایج فیچر اس معاملے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ سیکشن آپ کو بتاتا ہے کہ کتنا ڈیٹا آپ نے کب اور کہاں استعمال کیا جبکہ اس سیکشن کے اندر آپ ڈیٹا ایپس کی سرگرمیاں بھی محدود کرسکتے ہیں۔

current technology news

نوٹیفکیشنز سے چھٹکارہ

اگر مختلف ایپس کے نوٹیفکیشنز آپ کو پسند نہیں تو آپ انہیں محدود کرسکتے ہیں، سیٹنگز میں جاکر آپ ان ایپس کا انتخاب کرسکتے ہیں جو آپ کو نوٹیفکیشن بھیجیں۔

گوگل میپس کوہمیشہ کیلئے محفوظ رکھنے کی آسانی

گوگل میپس پر کسی جگہ کو تلاش کریں اور اسکرین کے نیچے نام یا پتہ پر کلک کریں، جس کے بعد میپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کا آپشن آجائے گا ، جس کے بعد آپ آف لائن بھی گوگل میپس کو استعمال کرسکیں گے۔

current technology news

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں