گستاخانہ مواد کے بارے فیس بک کی اب تک کی سب سے بڑی خبر– جانئیے-

اسلام آباد:مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کے خلاف مواد فیس بک پراپ لوڈ کرنے پر وزات داخلہ پاکستان نےمذکورہ مواد فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جس پرامریکا میں مو جود فیس بک انتظامیہ نے فوری طور وفد بھیج کر معذرت کر لی اورموجود مواد ہٹانے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی ہے۔
وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے فیس بک کی انتظامیہ سے رابطہ کر کے تمام تر صورت حال بتائی تھی جس پر فیس بک انتظامیہ نے صورتِ حال سے جائزہ لینے کے لیے اپنا وفد پاکستان بھیجنے کی حامی بھرلی تھی، تاہم اب وفد کے پاکستان آئے بغیر ہی فیس بک انتظامیہ نے مجموعی طور 65 صفحات سے گستاخانہ مواد ہٹا دیا ہے۔ فیس بک نے ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کے متعلقہ ادارے انٹرنیٹ پر پڑے مواد کی نشانہ دہی کر دیں اور پھر وہ مواد ہٹا دیا جائے گا۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں