ذہنی پریشانی سے مکمل چھٹکارا پانے کے 5 اہم اصول

ذہنی پریشانی سے مکمل چھٹکارا پانے کے 5 اہم اصول ایک تحقیق سے ثابت
ہم انسانوں کی فطرت میں اللہ نے یہ شامل کیا ہے کہ ہماری زندگی میں روہ نما ہونے والی چیزوں سے ہونے والے ناخوشگوار حالات، کیفیات اور محسوسات ہمیں ذہنی طور پر بہت جلد پریشان کردیتی ہیں۔ ہماری یہ ذہنی پریشانی ہمارے ذہن، جسم اور روح سے جڑے تعلق کوخراب کرجاتی ہے ۔اس کی وجہ سے انسانی جسم میں اعصابی تناؤ، تذبذب، بے چینی ، شدید اضطراب اور بے زاری کی کیفیات لاحق ہوجاتی ہیں۔

کامن ویلتھ گولڈ میڈلسٹ ماہر نفسیات ڈاکٹر کوہٹ شیفرڈ نے ذہنی پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لئیےایک پانچ نکاتی پروگرام متعارف کروا رکھا ہے جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہو چکے ہیں۔ وہ نکات یہ ہیں.
ذہن پر مسلط پریشانی کو جھٹلاکرختم کردیں :
ہم انسانوں نے اپنی ذہن پر کئی قسم کی بے بنیاد اور غیر حقیقی پریشانیوں کو خود مسلط کیا ہوتا ہے ۔ آپ سب سے پہلے جو پریشانی زیادہ شدت کے ساتھ لاحق ہے، اسے منطقی طریقے سے جھٹک کرجھٹلادیں اور اپنے ذہن وقلب کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھیں ۔ آپ سرے سے اس پریشانی کے وجود کو تسلیم کرنے سے جرات کے ساتھ انکار کردیں ۔
اپنی ذہنی پریشانی کے احساس کو اگر کوئی شے اگلے وقت کے لیے ملتوی کردیں
ڈاکٹر کوہٹ نے کہا کہ اگر کوئی شے اگلے وقت کے لیے ٹالنے اور ملتوی کرنے کے لائق ہے تو وہ آپ کی موجودہ ذہنی پریشانی ہے۔ آپ ا س پریشانی کے دباؤ سے اپنے آپ کو نکال لیں اور اسے اگلے وقت کے لیے ٹال دیں۔ آپ اپنے آپ کو باورکرائیں کہ موجودہ وقت اس پریشانی کو ذہن پر غالب کرنے کے لیے ہرگز مناسب نہیں ۔ اس طرح آپ اس پریشانی کے احساس سے وقتی آزادی حاصل کرلیں گے.
ذہن کو لاحق خدشات اور خوف کاسامنا کیجیے
آپ ذہنی طورپر اپنی قوت کو مرتکز کرتے ہوئے اپنی اس پریشانی کا حقیقی طور پر تجزیہ کریں۔ اس موجودہ مسئلہ یاپریشانی کے عناصر اور عوامل کاجائزہ لیں اور اس پریشانی کے ساتھ جوخطرات اور خدشات لاحق ہیں، ان کا دلیری سے سامناکریں اور عزم کرلیں کہ اس پریشانی کا وجود آج ہر حالت میں ختم ہوجانا چاہیے ۔
اپنے دائرہ اثر میں پریشانی کا عملی حل نکالیے :
آپ ایک کاغذ لے کر اس موجودہ پریشانی کے نوٹس تیار کریں۔ اس کے مثبت اور منفی پہلوؤں کا جائزہ لیں اور اپنے محدود دائرہ اثر میں تمام اسباب ، ذرائع اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اس پریشانی کا بہترین حل نکالیں۔ ڈاکٹر کوہٹ نے کہا ۔ ” پیاس اس لیے لگتی ہے کہ پانی پیا جائے ، پریشانی اس لیے لاحق ہوتی ہے کہ ہم خود ہی اس کاحل اپنی قابلیت

Top view of executive with hands over face

سے کریں۔
پریشانی کے اس دباؤ اور خوف سے تعمیری کام لیجیے
اپنی موجودہ ذہنی پریشانی کو اپنی ترقی، بہتری اورخوشحالی کے لیے ایک جواز، بہانہ ، زینہ اور چیلنج سمجھیں اور اس موقع سے مثبت اور تعمیری مقصد حاصل کریں ۔ آپ اس پریشانی کا روشن پہلو نکالیں اور نہ صرف اس کے دباؤ اور خوف سے اپنا حوصلہ پست کریں بلکہ اس دباؤ کو بطور ” جوش وخروش “ سمجھ کر اس سے مثبت اور تعمیری نتیجہ اور فائدہ حاصل کرلیں ۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں