ڈاکٹر گلاٹی نے کپل شرما شوچھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

کچھ دنوں سے میڈیا میں یہ خبریں گشت کر رہی ہیں کہ انڈیا کے ایک معروف شودی کپل شرما شو کے ہوسٹ کپل شرما کا اپنے ہی شو میں ‘ڈاکٹر گلاٹی’ جیسے کردار ادا کرنے والے اداکار سنیل گروور سے طیارے میں جھگڑا ہوا۔
پوری بات کے مطابق کپل نشے میں تھے اور انھوں نے سنیل کو برا بھلا کہا۔ بات اتنی بڑھ گئی کہ ڈاکٹر گلاٹی نے کپل شرما شوچھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کپل شرما نے اپنے فیس بک پر اس بارے میں بات کی ہے۔ اپنے پوسٹ کی ابتدا میں ہی انھوں نے لکھا کہ لڑائی کی خبر کہاں سے آئی اور اسے پھیلانے کے پیچھے کیا محرکات ہیں- تاہم پوسٹ میں دونوں کے درمیان جھگڑےکی بات تسلیم کی گئی ہے۔
کپل شرما نے لکھا : ’میں اچھا وقت گزار رہا تھا کہ سنیل گروور سے لڑائی کی خبریں سنيں۔ یہ خبر کہاں سے آئی۔۔۔ اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں … اگر میں فلائٹ میں ان سے لڑا تھا تو یہ کس نے دیکھا اور آپ کو اس بات کی معلومات کس نے دی ۔۔۔ جس نے دی کیا وہ بھروسے کے قابل ہے؟‘
‘کچھ لوگوں کو اس طرح کی باتوں میں مزا آتا ہے۔۔۔ ہم ساتھ کھاتے ہیں ۔۔۔ ساتھ گھومتے ہیں ۔۔۔ میں اپنے بھائی سے سال میں ایک بار ملتا ہوں لیکن اپنی ٹیم کے ساتھ کم و بیش ہر دن گزارتا ہوں ۔۔۔ خاص طور سے سنیل ۔۔۔ میں ان سے محبت کرتا ہوں ۔۔۔ ان کا احترام کرتا ہوں۔’
یہ لکھتے ہوئے کپل شرما نے جھگڑے کی بات قبول بھی کی: ‘ہاں میری ان سے تکرار ہوئی تھی ۔۔۔ لیکن کیا ہم عام لوگ نہیں ہیں؟ میں پانچ سال میں پہلی بار ان پر چللایا۔اتنا تو چلتا ہے بھائی۔ ہم بات کریں گے کہ دقت کہاں ہوئی؟’
ان کی اس پوسٹ سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ وہ اس معاملے کو جلد سے جلد حل کرنا چاہتے ہیں۔ کپل نے لکھا: ‘میں بطور آرٹسٹ اور انسان انھیں بہت پسند کرتا ہوں ۔۔۔ وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ لیکن ہر وقت اتنی منفی سوچ کیوں؟’
انھوں نے سوال اٹھایا: ‘کیا میرا اور سنیل کا جھگڑا ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے؟ ہم اپنے خاندان کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں ۔۔۔ کئی بار خاندانوں میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ یہ ہمارا خاندانی معاملہ ہے ۔۔۔ ہم اسے نمٹا لیں گے ۔۔۔ زیادہ مزے مت لیا کرو۔’
اور پوسٹ کے آخر میں انھوں نے لکھا: ‘ٹھیک ہے ٹائپ کرتے کرتے میں تھک گیا ہوں ۔۔۔ میں فرنگی کے فائنل شیڈيول کے لیے جا رہا ہوں۔ سوری، پھر سے پروموشن کرنے لگا ۔۔۔ آپ سب کی محبت اور نیک خواہشات کے لیے آپ کا شکریہ ۔۔۔ مسکراتے رہیے اور ہمیشہ خوش رہیے۔۔۔’

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں