JIT report real facts maryam orang zaib described 124

جے آئی ٹی کے ارکان کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے- جانئیے پوری بات

پیر کو جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ” سپریم کورٹ کے اندر اعتراف کیا گیا ہے کہ یہ دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ہیں۔”
انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں جلد نمر دس کو منظرعام پر لایا جائے۔
 JIT report real facts maryam orang zaib described
میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ” ان غیر تصدیق شدہ دستاویزات کی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر شریف خاندان کے تمام تحفظات آج بھی قائم ہیں۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ جے آئی ٹی کے ارکان کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے۔”
 JIT report real facts maryam orang zaib described
اس کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات نے جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد بھی کام جاری رکھنے پر بھی اعتراضات کرتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ بتایا جائے کہ کس آئین، قانون اور سپریم کورٹ کے حکم نامے کے تحت جے آئی ٹی اب بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے۔”
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ “خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالہ لگانے والے اور سندھ میں احتساب کے اداروں کو بند کرنے والے وزیراعظم پر انگلی اٹھا رہے ہیں جنھوں نے اپنی تین نسلوں کا حساب دیا ہے۔”
 JIT report real facts maryam orang zaib described
سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد پاناما لیکس کیس میں فریق جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ “عدالتوں کی بحالی میں قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور آج عدالت کا امتحان ہے۔ ہم تعصب کی بنیاد یا سیاسی مفادات کی بنیاد پر نہیں بلکہ ہم کرپشن فری پاکستان کے لیے نواز شریف صاحب سے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ خود حکمران کہتے ہیں کہ اگر 62، 63 پر عمل ہوا تو ایوان میں کوئی نہیں بچے گا۔ اب ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ غریب کے لیے عدالت مضبوط ہو لیکن اشرافیہ کے سامنے کمزور ہو۔”
اسکے برعکس وزیراعظم کا کہنا تھا کہ “جے آئی ٹی کی رپورٹ الزامات، بہتان اور مفروضوں کا مجموعہ ہے۔
ان کی جماعت کی جانب سے جے آئی ٹی کی رپورٹ کو ردی کی ٹوکری قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کسی بھی دلیل یا مستند مواد پر مشتمل نہیں۔”
 JIT report real facts maryam orang zaib described
اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم اپنے ساتھ ساتھ اپنے خاندان پر اٹھنے والی انگلیوں کا سامنا کیسے کرتے ہیں اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کو عدالت میں کیسے چیلنج کرتے ہیں-

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں