کراچی میں میت قبر میں لٹاتے ہی حیران کر دینے والا واقعہ

موت کا کوئی وقت نہیں ہوتا اور ایک مسلمان ہونے کے ناطہ ہمارایہ یقین ہہ کہ ہر فرد کو اس دنیا میں کیے گئے اپنے تمام اعمال کا حساب آخرت میں دینا ہوگا، لیکن اللہ ہمیں اپنی قدرت کی یاد دلاتا رہتا ہے.
اللہ کی قدرت کا ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان کے شہر کراچی میں دیکھنے میں آیا. پوری بات ڈاٹ کام کے مطابق کراچی کے علاقہ لانڈھی میں واقع شیر پاﺅ مولا مدد قبرستان کے گورکن ذاکر نے کئی حیرت انگیز اور عبرتناک واقعات بیان کئے۔ ذاکر کے مطابق ایک شخص جو کہ شراب نوشی کرتا تھا، کی میت سے درجنوں بچھو لپٹ گئے تھے۔
2014ء میں لانڈھی میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد جان سے گئے تھے۔ ان میں سے ایک شخص کے ورثا نے گورکن ذاکر کو قبر تیار کرنے کی ہدایت کی۔ صبح 10 بجے قبر کھودنا شروع کی گئی، لیکن کئی گھنٹے تک مکمل نہیں کی جاسکی۔ ذاکر نے بتایا کہ ابھی صرف ایک فٹ ہی کھدائی کی تھی کہ قبر سے خوفناک سانپ کے پھنکارنے کی آواز نے اسے ڈرادیا تھا۔ بڑی مشکل سے کافی وقت لگا کر اس نے جیسے تیسے قبر کھود ڈالی اور جنازے کا انتظار کرنے لگا۔ جب میت کو قبر میں اتاررنےلگے تو اچانک بھورے اور کالے رنگ کے درجنوں بچھو قبر سے نکل آئے اور میت سے لپٹ گئے۔ موقع پر موجود افراد ڈر کر پیچھے ہٹ گئے اور ہدایت دی کہ جلدی سے قبر کو ڈھانپ دو۔ لوگوں نے جلدی سے میت لٹا کر مٹی ڈالدی.

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں