lahore high court 254

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم آ گیا

لاہور (پوری بات ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم آ گیا-
مزید جانئیے: شہباز شریف وزیراعظم کیوں نہیں راز کھول گیا-
نواز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر،رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماجی کارکن آمنہ ملک نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نوازشریف مسلسل سپریم کورٹ اور ججز پر تنقید کر رہے ہیں، عدلیہ مخالف بیانات، تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں،لہٰذا سابق وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی،رجسٹرار آفس کا کہنا تھا کہ درخواست کے ساتھ ہائیکورٹ کا24اگست کاحکم نہیں لگایا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں