شارخ خان نے بھری محفل میں ایسا کیا کِیا کہ سب کو پریشان کر دیا–جا نئیے

ممبئی (پوری بات ڈاٹ کام): کنگ آف بالی ووڈ شارخ خان کے لاکھوں فین ہیں اوروہ خود کسی اور کے اتنے بڑے مداح ہیں کہ ان کے لیے اپنا نام تک بد ل لیا ہے- جی جناب کنگ خان نے چینی سپر اسٹارجیکی چن سے متاثر ہو کر اپنا نام شاہ رخ چن رکھ لیا ہے۔
شاہ رخ خان 60 ویں سان فرانسسکو انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ہالی ووڈ فلمساز بریٹ ریٹنر کے ساتھ سیشن کے دوران بڑے بڑے انکشافات کیے اور شو کے دوران فلمساز نے دنیا کے مقبول ترین اسٹار جیکی چن کوجب بذریعہ ویڈیو کال شامل کیا تو کنگ خان حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور خود کو چینی اسٹار کا بڑا مداح قرار دیا۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے آج سے پہلے کسی کو نہیں بتایا کہ میرا بڑا بیٹا آریان خان پیدائش کے وقت جیکی چن سے مشابہت رکھتا تھا جس کے بعد میں نے بھی اپنا نام تبدیل کرکے شاہ رخ چن رکھ لیا ہے اور میں ان کا سب سے بڑا مداح ہوں اسی لیے یہ لمحہ میری زندگی کے لئے یادگار ترین لمحات میں سے ایک ہے۔ شائقین شارخ کے اس انکشاف سے خوب قہقہ لگانے کے ساتھ ساتھ حیران بھی ہوئے-

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں