mona lisa painting secrets 265

مونا لیزا کے برہنہ سکیچ کا راز فاش- جانئیے پوری بات

مونا لیزا کے برہنہ سکیچ کا راز فاش- جانئیے پوری بات
فرانس میں فن مصوری کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ” چارکول کی وہ ڈرائنگ، جو ایک آرٹ کلیکشن میوزیم میں 150 برس سے بھی زیادہ مدت سے رکھی ہوئی تھی، مونا لیزا کا ہی ایک سکیچ ہو سکتا ہے۔”
mona lisa painting secrets
یہ ایک برہنہ خاتون کے چارکول کا یہ پورٹریٹ جسکو مونا ونا کے نام سے جانا جا رہا ہے- اس پورٹریٹ کے بارے میں اب تک یہی کہا جاتا رہا تھا کہ اس کا تعلق معروف مصور لیونارڈو ڈا ونچی کے سٹوڈیو سے ہے۔ لیکن اب ماہرین کو ایسے کافی اشارے ملے ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ کہ شاید لیونارڈو ڈا ونچی نے ہی مونا لیزا کی پینٹنگ بنانے سے پہلے یہ سکیچ بنایا ہوگا۔ کپڑے کے ایک کاروباری فرانسیسکو ڈی جیوکونڈو نے اپنی اہلیہ لیزا گریڈنی کا پورٹریٹ بنانے کے لیے ڈا ونچی سے کہا تھا۔
پیرس میں آرٹ کے تحفظ پر مامور ماہرین کا لورؤ میوزیم میں ٹیسٹ کے بعد کا خیال ہے کہ اس سکیچ پر کم سے کم جزوی طور پر تو لیونارڈو نے کام کیا ہے۔ یہ ڈرائنگ 1862 سے پیرس کے شمال میں ایک میوزیم میں نشاۃ ثانیہ کے دور کے مصوری کے دیگر فن پاروں کے ساتھ ہی رکھی ہوئی تھی۔
لورؤ میوزیم میں ایسے فن پاروں کی حفاظت پر مامور اور اس کے ماہر برنو موٹن نے اس بات کی تصدیق کی ہے مذکورہ سکیچ 16 ویں صدی کے آغاز میں مصور لیونارڈو کے دور کا ہی ہے اور بہت اچھی کوالٹی کا ہے۔
mona lisa painting secrets
شانٹلی سٹیٹ نے اس ڈرائنگ پر ہونے والے کام کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔ اس میں کہا گيا ہے کہ اس سکیچ اور مونا لیزا کی اصل پینٹنگ کے ہاتھوں اور جسم کی بناوٹ میں تقریبا یکسانیت ہے۔ دونوں ہی پورٹریٹ تقریباً ایک ہی سائز کے ہیں۔
اطالوی مصور لیونارڈو ڈا ونچی نے اٹلی کے نشاۃ ثانیہ کے دور کے ایک عظیم مصور تھے اور ان کی مونا لیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ ایک ایسا فن پارہ ہے جسے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں