news-21222 20

ملک میں بجلی کا شارٹ فال حیران کن سطح پر

لاہور(پوری بات ڈاٹ کام): گرمی کا زوربڑھتے ہی شہریوں کے لئے بجلی کا شارٹ فال بھی وبال بن گیا۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار ایک سو 90 میگاواٹ ہو گیا ہے۔
بجلی کی پیداوار 12 ہزار 9 سو 50 میگا واٹ جبکہ طلب 17 ہزار ایک سو 40 میگاواٹ ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق شہری علاقوں میں 8 اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اس وقت ہائیڈرل ذرائع سے 2 ہزار ایک سو 50 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ 2 ہزار 6 سو میگا واٹ جبکہ نجی بجلی گھر 8 ہزار 2 سو میگاواٹ پیدا کر رہے ہیں۔ نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈکریں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں