بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں آرمی ایکٹ کے تحت سزائے موت

مبئی (پوری بات تازہ ترین):  بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں آرمی ایکٹ کے تحت سزائے موت دینے کا حکم دے دیا ہے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی تصدیق کر دی۔

news-2276-2

پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھو شن یادیو کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے بعد سیاسی رہنمائوں اور سینئر تجزیہ کاروں نے اس قدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفاعی تجزیہ نگار طلعت مسعود نےکہا ہے کہ بھارت کلبھوشن یادیو کو سزائے موت پر خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ ان کی کوشش ہو گی کہ اسے سزا نہ ہونے دے ۔ انکا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کو سزا موت کا فیصلہ قانونی ؒلحاظ سے بلکل درست ہے مگر اس کا سیاسی اور سفارتی پہلو بھی ہے اور بھارت اب شور مچائے گا جس کیلئے پاکستان کو تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ ” اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گا “۔ انکا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو نے گرفتاری کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کروانے کے اعترافی بیان دیے اور اب پوری قوم کلبھوشن یادیو کو سزا موت کے فیصلے کی حمایت کریگی ۔انکا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کیس تھا ، بھارت جس طرح پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے ، کلبھوشن یادیو کو بلکل درست سزا دی گئی ہے۔
معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا ہے کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے بھارتی چینلز سے کلبھوشن یادیو کی سزا پر بات ہوئی ہے ،بھارت میں میڈ یا اور سیاسی جماعتوں نے واویلا مچانا شروع کر دیا ہے لیکن اس سے پاکستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ پاکستان نے ایک دہشت گرد کو سزائے موت سنائی ہے ۔
بھارت کے ٹی وی چینلز پر کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کی خبر نشر کی گئی جس پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچانا شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے بار ہا پاکستانی حکومت سے کلبھوشن یادیو تک رسائی دینے کا مطالبہ کیا لیکن ہر مرتبہ پاکستان نے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا حکم متنازعہ حالات میں جاری کیا ہے۔ جبکہ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دئے جانے کی خبر کو بھارتی میڈیا ایک جھٹکا قرار دے دہا ہے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں