pakistan census 2017 8

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مردم شماری کے بارے انکشاف

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا جس میں ملک کی آدھی آبادی کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں بشمول تمام صوبائی دارالحکومت، ملک کے 63 اضلاع میں کام مکمل ہوا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مردم شماری کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر مرحلوں میں تقسیم کیا گیا۔
مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 25 اپریل کو شروع اور 25 مئی کو ختم ہو گا۔ دوسرے مرحلے کے بلاک ون میں 25 سے 27 اپریل تک خانہ شماری جبکہ 28 اپریل سے آٹھ مئی تک افراد کی گنتی ہوگی ۔ اسی طرح بلاک ٹو میں 11 سے 13 مئی تک خانہ شماری اور 14 مئی سے 24 مئی تک افراد کی گنتی ہوگی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں