psl final update 21

PSL کی سب سے اہم خبر

 کی سب سے اہم خبر PSL

تقریباّ ایک ماہ تک جاری رہنے والے پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ سپر لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد 5 مارچ کو لاہور میں ہو گا۔ پاکستان سے باہر دبئی اور شارجہ میں منعقد ہونے والی سوپر لیگ کے اس دوسرے ایڈیشن میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال شائقین کی اسٹیڈیمز میں حاضری دگنی رہی۔
سپر لیگ کے دونوں سیزنز کے ٹکٹ فروخت کرنے والی کمپنی کیو ٹکٹس ڈاٹ کام کے مطابق اس سال تقریباّ دو لاکھ سے زائد شائقینِ کرکٹ

نے بیس سے زائد میچوں کو اسٹیڈیمز میں آ کر دیکھا۔

لکیو ٹکٹس ڈاٹ کام کے مالک تجندر سنگھ ان کا کہنا تھا کہ سپر لیگ میں ہونے والے اب تک کے ہر مقابلے میں اوسطً دس سے بارہ ہزار تماشائی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ تجندر سنگھ کے مطابق دبئی کے کم از کم بائیس ہزار سے زیادہ گنجائش کے اسٹیڈیم میں پشاور ظلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ہونے والے مقابلے اور اس سے قبل منعقد ہونے والی پاکستان سوپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے دوران ہاؤس فل رہا
ان کے مطابق ویک اینڈ یعنی چھٹی کے دن ہونے والے تمام مقابلوں کے دوران شائقین کی اسٹیڈیمز حاضری اوسطً 80 سے 90 فیصد تک رہی۔ جبکہ پشاور ظلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان ہونے والے پہلے ناک آؤٹ میچ کے لیے بھی شارجہ کا اسٹیڈیم فل رہا۔
ناک آؤٹ اسٹیج کے کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں تماشائیوں کی حاضری بھی تقریباًپاکستان سے باہر دبئی اور شارجہ میں منعقد ہونے والی سپر لیگ کے اس دوسرے ایڈیشن میں پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال شائقین کی اسٹیڈیمز میں حاضری دگنی رہی اسی فیصد سے زیادہ رہی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں