رشی کپورنےاپنی کتاب ‘کھلم کھلا’میں

رشی کپورنےاپنی کتاب ‘کھلم کھلا’میں کہا،
اس وقت بالی وڈ میں بائیو پکس ری مِکس کے ساتھ ساتھ سوانح عمری لکھنے کا سلسلہ بھی زوروں پر ہے اور جیسا کہ بالی وڈ اپنی بھیڑ چال کے لیے مشہور ہے۔
رشی کپورنےاپنی کتاب ‘کھلم کھلا’میں اب جسے دیکھو وہ اپنی زندگی پر کتاب شائع کرنے میں مصروف ہے اور ظاہر ہے ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کتاب کو پڑھیں۔ اس لیے کتاب میں بھر پور مصالحہ بھی ڈالا جاتا ہے اور اپنے بارے میں زبردست انکشافات بھی کیے جاتے ہیں۔ جیسے کرن جوہر نے اپنی کتاب ‘ان سوٹ ایبل بوائے’ میں اپنے اور اپنے دوستوں کے بارے میں کئی انکشافات کیے۔
اس دوڑ میں رشی کپور سب سے آگے نکل گئے۔ انھوں نے اپنی کتاب ‘کھلم کھلا’میں کچھ بھی پردے میں نہیں رکھا۔ انھوں نے اپنے بارے میں تو چھوڑیے اپنے پاپا راج کپور تک کے عشق کے قصے کھل کر بیان کر ڈالے۔ اب چاہے وہ نرگس کے ساتھ ہوں یا پھر وجینتی مالا کے ساتھ انھوں نے راج کپور کی رنگین زندگی پر کھل کر روشنی ڈالی۔
رشی کپور اپنی چرب زبانی کے لیے خاصے مشہور ہیں اب ان سے کوئی یہ پوچھے کہ کیا وہ راج کپور کی زندگی میں ‘کھلم کھلا’ یہ انکشافات کرنے کی جرات کر سکتے تھے۔
دو بڑی فلموں کی ٹکر
اس ہفتے بالی وڈ کی دو بڑی فلمیں ٹکرانے والی ہیں اور سبھی اس بارے میں بات بھی کر رہے ہیں۔
فلم ‘قابل’ کے ہیرو ریتک روشن اور ‘رئیس’ کے ہیرو شاہ رخ خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ دونوں فلمیں بہت مختلف ہیں اور اچھی ہیں اور دونوں ہی اپنے حصے کا کاروبار کریں گی اور یہ کسی طرح کا ٹکراؤ نہیں ہے۔
لگتا تھا کہ بات یہیں ختم ہو گئی لیکن اب جب فلم کی ریلیز میں چند ہی دن باقی ہیں تو ریتک کا کہنا ہے کہ ان کے والد اور فلم کے پروڈیوسر، ڈائریکٹر راکیش روشن اس بات سے پریشان اور ناراض ہیں۔
ریتک کا کہنا ہے کہ اگر فلم ‘رئیس’ کی ٹیم نے ڈھنگ سے پلاننگ کی ہوتی تو شاید اس کی نوبت نہیں آتی۔
اس سے پہلے فلم ‘رئیس’ اور فلم ‘سلطان’ کے ساتھ ریلیز ہونے والی تھی لیکن ‘رئیس’ کے ڈائریکٹر راہل ڈھولکیا نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا۔’
شاہ رخ کا کہنا ہے کہ انڈیا جیسے ملک میں دو فلموں کو ایک ساتھ ریلیز کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔ اس سے پہلے ریتک کی فلم ‘موئن جوداڑو’ کو اکشے کمار کی فلم ‘رستم’ کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ‘موئن جوداڑو’ بری طرح ناکام رہی تھی لیکن اس فلم کی ناکامی یا ‘رستم’ کی کامیابی کا سبب فلموں کی ریلیز ڈیٹ سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
‘رستم’ نہ ہوتی تو بھی شاید ‘موئن جوداڑو’ کا یہی حال ہوتا لیکن راکیش روشن کی فلمیں ہمیشہ ایک نیا انداز اور موضوع لے کر آتی ہیں اور لوگوں کے دلوں پر اثر بھی کرتی ہیں۔ امید ہے ‘قابل’ بھی انھی فلموں میں سے ایک ہوگی۔
انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کی شکایتیں

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں