shahrukh khan daughter news 20

شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کی بڑی خبر

شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کی بڑی خبر
ممبئی(پوری بات): بالی وڈ اداکارشاہ رخ خاں کی بیٹی سوہانہ کی بڑی خبر منظرعام پرآ گئ .بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہرنے شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کو بالی وڈ فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سال 2018 میں بالی وڈ انڈسٹری کی بہت سی مشہور شخصیات کے بچے بھی فلموں میں اپنے فن کو جلوہ گرکریں گے-

ان شخصیات میں شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر، سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور اب شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گیں۔
shahrukh khan daughter news
کسی موقع پہ شاہ رخ خان نے اپنے بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا “اگرچہ ان کے بچے آریان، سہانا اور ابرام ابھی چھوٹے ہیں اور اپنے کیریئر کے امکانات پر غور نہیں کر سکتے تاہم اُن کی بیٹی سہانا اداکاری کے میدان میں آنا چاہتی ہیں اور اکثر اپنے اسکول میں مخلتف ڈراموں میں حصہ بھی لیتی ہیں.” اگر سوہانہ کے لیے کسی رول ماڈل کا انتخاب کرنا ہو تو شاہ رخ کی خواہش ہے کہ اُن کی بیٹی کاجول کے نقشِ قدم پر چلے۔ اُن کے خیال میں کاجول ایک ایماندار اداکارہ ہیں اور یہ ان کی بیٹی کے لیے ایک عظیم معیار ہو گا کہ وہ ان جیسی بنے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں