ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اداکاری کو خیر آباد کہنے کی وجہ بیان کردی

لاس اینجلس (پوری بات) : ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اداکاری کو خیر آباد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔
انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے علیحدگی اور بچوں کی حوالگی کا تنازعہ حل کرنے کے لیے اداکاری کو خیر آباد کہنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور وہ اپنی توجہ بچوں پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔ذرائع کے مطابق انجلینا لکھاری اور ہدایتکاری کے شعبے کو جاری رکھنا چاہتی ہیں اور بطور اداکارہ ”میلفیشنٹ ٹو“ ان کی آخری فلم ہو گی۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں