sunny leone described life history scandal 140

میرا بھائی پیسے کمانے کے لیے اپنے دوستوں میں میری تصاویر بیچتا تھا- سنی لیون

 ممبئی پوری بات : یوں تو بالی ووڈ میں بہت سی بے باک اداکارہ ہیں لیکن ان میں سے ایک ہیں سنی لیون جنکا کہنا ہہ کہ ان کا بھائی کالج  کے دنوں میں پیسے کمانے کے لیے اپنے دوستوں میں ان ہی کی تصاویر بیچتا تھا۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کی بڑی خبر

حال ہی میں کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ سنی لیون کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بنائی گئی ہے۔ جس میں اداکارہ سنی لیون نے کئی اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ “میں نے اپنی والدہ کو اپنی آنکھوں کے سامنے مرتے دیکھا ہے۔ آخری وقت میں میں نے خود والدہ کو دوا دی تھی جس کے بعد وہ سونے چلی گئیں۔ کبھی کبھی وہ سوچتی ہیں کہ میری دی ہوئی دوائی نے والدہ کی جان لے لی۔ مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میں اپنی والدہ کی قاتل ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ دوائی دینے کے فوراً بعد مر گئی تھیں۔”
سنی لیون نے مزید کہا کہ “میں بہت اچھا رقص کرلیتی ہوں اس لیے لوگ چاہتے تھے کہ میں ان کی شادیوں میں ڈانس کروں اور میں ایسا کرتی بھی تھیں کیونکہ یہ صرف اور صرف خوشی کے ماحول کو دوبالا کرنے کے لیے ہوتا تھا۔”

بالی ووڈ کی اس بے باک اداکارہ نے اپنے کیرئیر کے آغازپر بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو انہوں نے اپنے لیے بھائی سندیپ ووہرا کی عرفیت ’سنی‘ استعمال کرنا شروع کردیا، اس پر بھائی کو تو کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن والدہ کو جب اس کا علم ہوا تو وہ بہت غصہ ہوئیں۔ اپنے کیرئیر کے دوران وہ اپنے بھائی کے کالج کے دوستوں میں بہت مشہور تھیں ،ایک روز بھائی نے کہا کہ وہ کچھ اضافی پیسے کمانا چاہتا ہے اس کے لیے کیا وہ اپنی کچھ تصویریں دے گی، جس پر انہوں نے بھائی سے پوچھا کہ کیا وہ اس کے ذریعے پیسے کمانا چاہتا ہے۔ اور اگر ایسا ہے تو اسے کوئی اعتراض نہیں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کہ وہ کوئی بھی تصویر 10 ڈالر سے کم میں نہ بیچے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں