عالیہ بھٹ اور کنگنا رناوت میں سے کون آگے– جانئیے

ممبئی (پوری بات ڈاٹ کام): بھارت میں 2017 میں اب تک کی بہترین اداکارہ کے انتخاب کے لیے ایک عوامی سروے کرایا گیا جس میں 5 اداکاراؤں کو ان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلموں کے حوالے سے چنا گیا۔
عوامی سروے میں لوگوں نے عالیہ بھٹ کو 50 فیصد ووٹ دے کر بہترین اداکارہ قراردیا جب کہ دوسرے نمبر پر اداکارہ کنگنا رناوت رہیں جو سروے میں 37 فیصد ووٹ حاصل کر سکیں۔ تیسرے نمبر پر اداکارہ تپاسی پنو 5.76 فیصد، انوشکا شرما نے 3.48 فیصد جب کہ آخر نمبرپرمداحوں نے اداکارہ سوارا بھاسکر کو رکھا جنہوں نے محض 3.28 ووٹ حاصل کیے۔

Facebook Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں